آج صبح حادثے میں ایک شخص ہلاک،بکریاں ماری گئیں

September 23, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 18

سپر ہائی وے رمضان کانٹا کے قریب ٹرک ٹکرانے سے ڈرائیور ہلاک،نیشنل ہائی وے پر بکریاں ٹرک الٹنے سے مر گئیں
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سپر ہائی وے اور بھینس کالونی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق‘ 5 افراد زخمی‘5بکریاں حادثے میں ماری گئیں‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح سپر ہائی وے پر رمضان کانٹا کے قریب تیز رفتار ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور رشید جاں بحق ہوگیا جسے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا‘ پولیس نے بتایا کہ دوسرے ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ جبکہ دونوں ٹرکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے‘ اور ٹرک اندرون سندھ سے کراچی آرہے تھے‘ دوسری جانب نیشنل ہائی وے بھینس کالونی ملک ڈیری فارم کے قریب تیز رفتار ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے‘ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا‘ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ٹرک پر بکریاں مویشی منڈی لے جائی جارہی تھیں‘ ٹرک الٹنے سے5بکریاں بھی مر گئیں ۔

Tags: