عمران فاروق قتل کیس لندن میں اہم گرفتاریاں متوقع جلد بڑی خبر آنے والی ہے

September 23, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 27

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں عمران فاروق کو قتل ہوتے ہوئے دیکھنے والے عینی شاہدین سے اہم معلومات حاصل کرلی گئیں
پاکستان اور برطانیہ عمران فاروق قتل کیس حل کرنے کے لیے رابطے میں ہیں، پاکستان میں خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی سید سے تحقیقات کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم متحرک ہوگئی، آئندہ دو ہفتوں میں اہم گرفتاریوں کے امکانات ہیں
عمران فاروق کو قتل ہوتے ہوئے دیکھنے والے بارہ سالہ انگریز بچے نے قتل میں ملوث ملزمان کو شناخت کرلیا،دو یہود اور ایک انگریز فیملی کے علاوہ ایک پاکستانی خاتون بھی واقعے کی عینی شاہد ہیں، میڈیا رپورٹس
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد لندن میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں‘ نجی ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پاکستان میں خالد شمیم‘ معظم علی خان اور محسن علی سے انٹرویو مکمل کرنے کے بعد بہت متحرک ہے‘ اسپیشلسٹ آپریشنز یونٹ کے افسران نے لندن میں بہت سی ملاقاتیں کی ہیں‘ 5گواہوں میں سب سے اہم گواہ12 سالہ بچہ ہے جو عمران فاروق قتل کے موقع پر موجود تھا‘ عمران فاروق کے قتل سے قبل بچے وہاں کھیل رہے تھے جنہیں محسن علی سیدنے بھگا دیا تھا لیکن ایک بچہ وہیں کھڑا رہا جسے محسن علی سید کہتا رہا کہ وہ وہاں سے چلا جائے لیکن وہ بچہ نہیں گیا‘ بچہ عمران فاروق پر چھریوں اور اینٹ کے وار کے بعد پہلی منزل پر واقع اپنے فلیٹ پر گیا‘ اس وقت بچے کی عمر 7 سال تھی‘ پاکستان سے آنے کے بعد اسپیشلسٹ آپریشنز یونٹ کے افسران نے محسن علی سید کی تازہ ترین تصاویر اس بچے کو دکھائیں جسے اس نے فوراً پہچان لیا‘ اس کے علاوہ عمران فاروق کے قاتلوں کوپہنچاننے والوں میں گرین لین میں رہائش پذیر پاکستانی فیملی‘2یہودی فیملیز بھی شامل ہیں‘ ان سب سے لندن پولیس نے پچھلے 10 دنوں میں ملاقاتیں کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے چند دنوں میں بڑی خبر آنے والی ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گرفتار ملزمان سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے آکر تحقیقات کی ہیں‘ لیکن اب عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے‘ لندن میں جن 5 افراد نے قاتلوں کو قتل کرتے دیکھا تھا‘ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے چشم دید گواہوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جمعہ اور اتوار کو اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اہم گواہوں سے ملاقات کی جس میں کئی اہم باتیں سامنے آئی ہیں‘ ذرائع کے مطابق اگلے 2 ہفتوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ عمران فارق قتل کیس حل کرنے کیلئے رابطے میں ہے۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے‘ جس میں محسن کی حوالگی کی بات چیت ہوئی‘ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی5 رکنی ٹیم پاکستان میں خالد شمیم‘ معظم علی خان اور محسن علی سید سے تحقیقات کے بعد متحرک ہوگئی ہے‘ اسپیشل آپریشن یونٹ کے ا فسر نے لا تعداد میٹنگز کی ہیں۔ لندن پولیس نے ان تمام گواہوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ لندن پولیس رواں ہفتے عمران فاروق کی اہلیہ سے بھی ملاقات کریگی اور انہیں کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق سے متعلق چند دنوں میں اہم خبر متوقع ہے‘ برطانوی پولیس پاکستان سے محسن علی سید کی حوالگی کا مطالبہ کررہی ہے اور پاکستانی حکام نے برطانوی پولیس کو اشادہ دیا ہے کہ محسن علی کو برطانیہ کے حوالے کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق محسن علی نے دوران تفتیش کئی لوگوں کے نام اگل دیئے ہیں جو اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں۔

Tags: