آج صبح بلوچستان اورماڑہ میںبس اور ٹرک میں تصادم 7 ہلاک‘21 زخمی

September 23, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 160

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح بلوچستان او ماڑہ کے مقام پر تیز رفتار بس اور ٹرک میں خونی تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور21 افراد سے زائد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس بلوچستان سے کراچی آرہی تھی کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ہلاک و زخمیوں کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Tags: