تجاوزات کے خلاف آپریشن پر مہران ٹائون کے مکینوں کا احتجاج

September 23, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 17

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہران ٹائون کے مکینوں نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کورنگی کازوے پر احتجاج کیا۔ نعرے بازی کی اور پتھرائو کرکے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹائون میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ کورنگی کازوے پر دھرنا دیا اور نعرے بازی شروع کردی مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھرائو کرکے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے جس کے باعث کورنگی کازوے پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ اور گاڑیوں کی لمبی قطاری لگ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کر دیا۔