فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہوگیا

September 23, 2015 2:48 pm0 commentsViews: 21

کراچی( کامرس رپورٹر) منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کی کمی سے1129 ڈالر ہوگئی، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت300 روپے کمی سے 45 ہزار500 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر39 ہزار روپے ہوگیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت640 روپے کی سطح پر بر قرار رہی۔

Tags: