طالبان دہشت گرد کو21 سال ،بھتہ خور کو5 سال قید کی سزائیں

September 23, 2015 3:06 pm0 commentsViews: 26

انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ساجد خان کو21 سال قید کی سزا سنا دی
اسی عدالت نے ایک اور مقدمے میں بھتہ خوری کے مجرم دانیال کو5 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کر دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گزشتہ روز انسداددہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملزم ساجد خان مجموعی طور پر 21 سال قید کی سزا سنا دی، مجرم ساجد خان کو2014ء میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس مقابلے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک دوسرے مقدمے میں بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار دانیال کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، دانیال خان کو تاجر عامر سے 50 ہزار روپے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags: