الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹس لے لیا

September 23, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 20

سیکریٹری اطلاعات اور سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا گیا
اعلان کردہ کسان پیکیج سے متعلق تمام دستاویزات کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس آنے کی ہدایت کی ہے
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے کسان پیکج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات اور سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کو طلب کرلیا۔ جبکہ نیشنل فوڈ سیکورٹی کو وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کر دہ کسان پیکج سے متعلق تمام دستاویزات کے ہمراہ الیکشن کمیشن آنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان حکام سے وضاحت طلب کر لی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے قبل کسانوں کے پیکج کا اعلان کیوں کیا؟ کمیشن کے ترجمان خورشید عالم نے بتایا کہ کمیشن کے سیکریٹری بابر یعقوب نے اطلاعات و نشریات اور فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریوں کو نوٹسز جاری کئے ہیں جن میں ان سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد وزیر اعظم کی طرف سے کسان پیکج کا اعلان کئے جانے کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

Tags: