کسٹم نے گوداموں سے غیر ملکی قیمتی سامان برآمد کر لیا

September 23, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 44

اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سٹی اسٹیشن کے قریب ، گودام سے اعلیٰ کوالٹی کا غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی اینڈ انویسٹی گیشن نے کراچی کے مختلف گوداموں میں چھپایا ہوا ایک کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا۔ کسٹم انٹیلی جنس کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے سٹی اسٹیشن پر ایک چھاپے کے دوران سپر شیخ گودام سے اعلیٰ کوالٹی کو کا غیر ملکی کپڑا جس کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد قبضے میں لے لیا جو ایک مقام پر چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اسی طرح کی کارروائی کے دوران سائٹ کے پلاٹ نمبمرD-267 سے 465 ڈرم ضبط کر لئے جن میں غیر ملکی موٹر آئل پروسیسنگ آئل اور گریس وغیرہ موجود تھا۔ ضبط کئے جانے والے سامان کی مارکیٹ میں مالیت 1 کروڑ 3لاکھ سے زائد ہے۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس آصف مرغوب صدیقی نے بتایا کہ قانونی کارروائی کسٹم ایکٹ1969 کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Tags: