ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دیدیا

September 23, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 35

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور متحدہ کے رہنما فاروق ستار میں ہونے والی خفیہ ملاقات میں واپسی کے معاملات طے پاگئے ہیں
ایم کیو ایم نے کراچی میں امن کیلئے حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے خلاف جاری سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں اور منفی پروپیگنڈے سے نبر آزما ہونے کے لئے پارلیمنٹ میں واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے عید کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ اپنے استعفے واپس لے لیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ سے فاروق ستار کی خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان اسلام آباد میں خفیہ ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے معاملات اور مطالبات پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں امن و امان کیلئے حکومت کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اور ایم کیو ایم نے پارلیمنٹ میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ حکومت ایم کیو ایم مذاکرات کا حتمی دور عید الاضحی کے بعد ہوگا۔

Tags: