چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، زاہد قمر

September 23, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 21

یہ دوستی تمام کسوٹیوں پر پوری اتری ہے، پاک چائنا ایسوسی ایشن چیئرمین کی تاجر وفود سے گفتگو
کراچی( پ ر) پاکستان چین سے سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ اس برس دونوں ممالک کے مابین ترقیاتی منصوبوں میں52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے اور آئندہ5 سال میں چین صرف توانائی کے منصوبوں میں32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاک چین دوستی کی تعلقات کی نئی جہتیں سامنے آتی جا رہی ہیں۔ یہ دوسری دیرینہ اور وقت کی تمام کسوٹیوں پر پوری اتری ہے ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری KCCI کے سابق نائب صدر اور پاک چائنا سٹیزن ایسوسی ایشن کے چیئر مین زاہد قمر نے گزشتہ روز PCCA سیکریٹریٹ میں تاجروں و صنعتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کیلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں۔ انفرااسٹرکچر کے11.8 ملین ڈالرز کے پراجیکٹس میں چین صرف1.6 چارج کرے گا، جن میں انر جی پراجیکٹس سر فہرست ہیں۔ پہلے مرحلے میں گوادر پورٹ کی ڈیولپمنٹ جاری ہے جبکہ ایئر پورٹ کے لئے23ملین پاکستانی روپے مختص گرانٹ مل چکی ہے۔ جو فری لون ہے۔ زاہد قمر نے کہا کہ گوادر سے کاشغر تک راہداری کی تعمیر ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا جو علاقائی تعاون کو فروغ دے کر پاکستان کی اہمیت کو دو چند کر دے گا۔