کراچی میں کامیاب آپریشن سے پراپرٹی کی قیمتیںکئی گنا بڑھ گئیں

September 23, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 24

قبضہ مافیا کے خاتمے سے شہر میں لوگ اپنے گھروں پلاٹوں اور فائلوں کے مالک بن رہے ہیں‘ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے
سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا‘ ڈی ایچ اے اور گوادر میں اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کرنے لگے مستقبل بہتر نظر آنے لگا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کامیاب آپریشن نے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کے شعبے پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور اس سے پراپرٹی کی قیمتوں میں مستقبل میں دگنا سے تین گنا اضافہ کی توقع ہے۔ یہ بات پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کی ویب سائٹ Lamudi.com کی طرف سے کئے گئے حالیہ سروے میں کہی۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں، اور بلڈرز کے مطابق کراچی آپریشن نے شہر میں ایک بہت مثبت ماحول پیدا کیا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر سے قبضہ مافیا کو ختم کر رہی ہے اور لوگ اب اپنے گھروں، پلاٹوں اور فائلوں کے مالک بن رہے ہیں۔ اس آپریشن نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے جس کا نتیجہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ کی صورت میں بر آمد ہوا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک کے مختلف رہائشی منصوبوں جیسے ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی( ڈی ایچ اے) اور گوادر میں پھر سے سرمایہ لگاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ اور ان علاقوں میں سرمایہ کاروں کو مستقبل بہتر نظر آنے لگا ہے۔

Tags: