مکہ مکرمہ کے قریب سے قرآن کریم کے70 ہزار جعلی نسخے بر آمد

September 23, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 29

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے مکہ کے قریب سے قرآن مجید کے70 ہزار جعلی نسخے بر آمد کرکے ضبط کرلئے۔ اخبار ’’ سعودی گزٹ‘‘ کے مطابق حکام نے بتایا کہ انہوں نے حج سیزن کے دوران قران مجید کے70 ہزار جعلی نسخوں کی تقسیم ناکام بنا دی،۔ حج کے اہم فرائض کی ادائی کے مقام مکہ مکرمہ کے قریب ہی واقع الجموم گائوں میں ایک ٹرک کو روکا گیا اور چھان بین کے بعد ٹرک میں موجود قرآن پاک کے جعلی نسخے بر آمد کر لئے، تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Tags: