ڈاکٹر عاصم کا اسپتال میں طبی معائنہ، حالت خطرے سے باہر

September 23, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 33

صرف الزام کی بنیاد پر ڈاکٹر عاصم کو ذہنی و جسمانی اذیت دینا عدالتی و انتظامی خرابی ہے، آصف زرداری
کراچی(خبر ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے زیرحراست پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ رات رینجرز کی تحویل میں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر سخت سیکورٹی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی 3رکنی خصوصی ٹیم ے ان کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہم ان کا طبی معائنہ اور مزید ٹیسٹ جاری ہیں۔ علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے گرفتار رہنما ڈاکٹر عاصم کی حالت خراب ہونے پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو صرف الزام کی بنیاد پر ذہنی و جسمانی اذیت دینا عدالتی اور انتظامی خرابی ہے۔

Tags: