رنبیر کپور اور فرحان اختر کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ

September 23, 2015 3:17 pm0 commentsViews: 29

مصنوعات کی تشہیری مہم میں لوگ دونوں اسٹارز کو دیکھ کر بے وقوف بن رہے ہیں وکیل کا الزام
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر اور رنبیر کپور کے خلاف جعلسازی کرنے پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے‘ ذرائع کے مطابق دونوں اداکاروں کے خلاف ایک آن لائن شاپنگ سائٹ کیلئے تشہیری مہم کا حصہ بننے کی وجہ سے درج کرائی گئی ہے‘ فرحان اختر اور رنبیر کپور کیخلاف مبینہ کارروائی کیشو نگر کے علاقے کے رہائشی ایک وکیل رجت بنسل کی طرف سے کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیاہے کہ اس نے آن لائن شاپنگ سائٹ پر 23 اگست کو 40 انچ ایل ای ڈی ٹی وی کا آرڈر دیا جس کے عوض29,999 روپے اپنے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادا کئے‘ تاہم انہیں خرید کردہ مصنوعات دس دن کے اندر فراہم نہیں کی گئیں‘ رجت نے دونوں اداکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر اور فرحان کی اس سائٹ کی تشہیر کے باعث لوگ نے اس سائٹ کے ہاتھوں بے وقوف بن رہے ہیں‘ ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Tags: