ایشوریہ رائے پریشانی میں مبتلا آن لائن شاپنگ سائٹ کیلئے تشہیری مہم

September 23, 2015 3:19 pm0 commentsViews: 30

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو اپنی فلم ’’ جذبہ‘‘ کی ریلیز کے دن قریب آتے ہی پریشانی میں مبتلا کردیا ‘ ایشوریہ جو کہ اس فلم کے ذریعے اپنے پرستاروں کوپانچ سال کے وقفہ کے بعد نظر آئیں گی نے کہا ہے کہ وہ جذبہ کی ریلیز کو لے کر خود کو نروس محسوس کررہی ہیں انہیں ڈرسا لگا رہتا ہے کہ نہ جانے کیا ہوگا۔ ایشوریہ نے کہا کہ اکتوبر سرپر چڑھ آیا ہے اور جوں جوں وقت گزر رہا ہے میری پریشانی بھی بڑھ رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دیکھنے والوں کو یہ فلم پسند آئیگی‘ سنجے گپتا کی فلم جذبہ میں ایشوریہ نے ایک وکیل کا کردار نبھایا ہے جبکہ ان کے مد مقابل پہلی بار اداکار عرفان خان ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے کافی عرصہ بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری دے رہی ہیں اور اپنی پہلی فلم ’’ جذبہ‘‘ کے حوالے سے پریشان اگر کامیاب ہوئی تو ان کیلئے دروازے دوبارہ کھل جائیں گے۔

Tags: