ممکنہ کارروائیوں کے باعث بابر غوری و دیگر رہنماء پاکستان نہیں آرہے فاروق ستار

September 24, 2015 1:29 pm0 commentsViews: 25

ایم کیو ایم نے اعتراف جرم کیا‘ گھٹنے ٹیکے نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رعایت مانگی ہے‘ ہم کو دیوار سے نہ لگایا جائے
رابطہ کمیٹی نے کسی کی ڈکٹیشن پر بیان نہیں دیا‘ الطاف حسین پر پابندی کیخلاف نظر ثانی کی اپیل میں ریلیف ملنے کی امید ہے
کراچی( این این آئی) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بابر غوری اور متحدہ کے دیگر رہنما اپنے خلاف ممکنہ انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے۔ بابر غوری لندن سیکریٹریٹ میں کام کررہے ہیں ایم کیوایم کے ساتھ تم روٹھے ہم چھوٹے کی پالیسی نہ اپنائی جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں اعتراف جرم کیا۔ گھٹنے ٹیکے نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رعایت مانگی۔ ہم تو کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے۔ ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی ہے کہ روٹھے ہوئوں کو منایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کسی کی ڈکٹیشن پر بیان نہیں دیا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ جو کچھ ہو رہاہے وہ مختلف معاملہ ہے۔ ہم نے الطاف حسین پر پابندی کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کی ہے، امید ہے ریلیف ملے گا۔

Tags: