آج صبح، کارساز پل پر گاڑی الٹنے سے طالب علم ہلاک

September 24, 2015 1:30 pm0 commentsViews: 26

رام سوامی میں خونی گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ہو گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کارساز پل اور رام سوامی کے قریب ٹریفک حادثہ2 افراد جاں بحق‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح کارساز پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی نمبر APE-773سینٹرا مارک ایکس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا‘ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا‘ جہاں متوفی کی شناخت20 سالہ طلحہ ملک ولد ملک بشیر خالق کے نام سے ہوئی ہے‘ پولیس نے بتایا کہ متوفی طالب علم اور شارع فیصل نرسری کا رہائشی تھا‘ اور مذکورہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا‘ ادھر رامسوامی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے26 سالہ وسیم ہلاک ہوگیا‘ جس کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا‘ پولیس نے بایا کہ متوفی گارڈن کا رہائشی اور حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہوگیا۔

Tags: