زبر دستی رقم وصول کرنیوالے 2 اہلکار رینجرز کے ہتھے چڑھ گئے

September 24, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 18

کانسٹیبل عبدالغنی اور شاہ محمد گلستان جوہر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے
شہری سے رقم نہ دینے پر 85 ہزار چھین لئے‘ شکایت پر رینجرز نے ان رنگے ہاتھوں پکڑ لیا مقدمہ درج
کراچی( اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے شہری کی شکایت پر پیٹرول اور کھانے کیلئے رشوت مانگنے والے2 پولیس اہلکار گرفتار کرا دئیے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ بدھ کو گلستان جوہر تھانے کے اہلکار کانسٹیبل عبدالغنی اور شاہ محمد گلستان جوہر بلاک15 میں اسنیپ چیکنگ کے بہانے شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔ اس دوران شہری محمد شاہد صدیقی سے مذکورہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے بعد پیٹرول اور کھانے کی مد میں پیسے مانگے اور نہ دینے پر اس کے پاس موجود 85 ہزار روپے چھین لئے جس پر شاہد نے رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر کال کی اور شکایت درج کرائی تو رینجرز پہنچ گئی اور جائے وقوعہ پر موجود اہلکاروں کو پکڑ کرتھانے لے گئی پولیس نے رینجرز اہلکاروں کو ساتھ دیکھ کر بغیر کسی حجت کے فوری طور پر کرپٹ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر15/534 درج کرلیا۔

Tags: