نواز شریف ‘ زرداری اور فضل الرحمن عید بیرون ملک منائینگے

September 24, 2015 1:32 pm0 commentsViews: 22

سراج الحق اور عمران خان ملک میں ہیں بلاول عید منانے کراچی پہنچ رہے ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری‘ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملک سے باہر عید کریں گے‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ملک میں ہی عید کریں گے‘ وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہیں اور ان کا عید پر واپس آنے کا کوئی امکان نہیں‘ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وطن واپس آنے کی تیاری شروع کردی ہے اور ان کے عید پاکستان میںمنانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان میں ہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سعودی عرب میںہیں‘ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کراچی میںجبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق منصورہ میں عید منائیں گے۔

نواز شریف نماز عید لندن
ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کریں گے
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نماز عید ریجنٹ پارک مسجد میںادا کریں گے‘ برطانوی وقت کے مطابق نماز عید صبح ساڑھے8بجے ادا کی جائیگی۔

Tags: