سلمان خان جعلی فیس بک پوسٹ سے سخت پریشان

September 24, 2015 2:00 pm0 commentsViews: 21

ممبئی( نیٹ نیوز) فیس بک پر موجود جعلی اکائونٹ سے پریشان بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے فینز کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ان پوسٹ پر یقین نہ کریں جن میں دبنگ خان کی جانب سے نئے پراجیکٹ میں کاسٹ کئے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے جعلی فیس بک اکائونٹ کی تردید کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اداکار سلمان خان نے ان لوگوں کو خبر دار کیا جو ان کے ساتھ تصویر کھنچواتے ہیں اور پھر ان کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔

Tags: