ایان علی نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

September 24, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 19

اسلام آباد( آن لائن) ماڈل ایان علی نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا اور ان سے دینی معاملات میں رہنمائی کی درخواست کی ہے کہ انکو بتایا جائے وہ کس طرح دین پر عمل کرکے ایک با عمل مسلمان بن سکتی ہیں۔ اور انہیں دین کا صحیح راستہ بتایا جائے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایان علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے جب انہوں نے مولانا طارق جمیل سے گفتگو کی جو ان دنوں مکہ میں حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں اور ایان نے کچھ مشترکہ دوستوں کی مدد سے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ جیل کے دوران انہوں نے سورہ توبہ کا ترجمہ پڑھا اور اس دوران انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شوبز چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہونگی۔

ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے
کیلئے وزارت داخلہ کو خط موصول
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے ایف بی آر کا خط وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا‘ ذرائع کے مطابق ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری وزیر داخلہ دیں گے‘ ایان علی کے خلاف کسٹمز کی طرف سے کرنسی اسمگلنگ کیس زیر سماعت ہے۔

Tags: