آصف زرداری کے شریک چیئر مین لا عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان پی پی

September 24, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 16

اسلام آبادہ( آئی این پی) پیپلز پارٹی کے ترجمان نے آصف زرداری کے شریک چیئر مین کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں بدھ کو پیپلز پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بدستور اپنے اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں ان کے عہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔