عید الاضحی پر موسمی قصائی گروپس یلغار کیلئے تیار

September 24, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 966

ناتجربہ کار لوگ قصائی کے روپ میں عید پر کئی کئی جانور ذبح کرتے ہیں، انتظامیہ بے خبر
پیشہ ور قصائیوں کی نسبت موسمی قصائی کم نرخ پر جانور ذبح کرتے ہیں، شہری ہوشیار
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عید الاضحی پر جانور کی قربانی کیلئے موسمی قصائیوں کے گروپس کی یلغار کیلئے تیار ہیں۔ کمشنر کر اچی، پولیس اور حکومتی ادارے بے خبر، شہریوں کی قربانیاں ضائع ہونے کا امکان، ذرائع کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی موسمی قصائی گروپ عیدی کمانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانور گرانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ کیونکہ پیشہ ور قصائی کی جانب سے بھاری معاوضوں سے تنگ آکر شہری موسمی قصائیوں کو قربانی کا کام سونپ دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موسمی قصائیوں کے لیڈروں نے عید سے قبل پیشگی جانور وں کے ذبح کرنے کی بکنگ بھی شرو ع کر دی ہے۔ اور اپنے نرخ بہت کم رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ موسمی قصائیوں کو تکبیر تک نہیں آتی وہ بغیر تکبیر کے جانور ذبح کر دیتے ہیں۔ جس سے جانور حلال ہونے کے بجائے مردار ہوجاتا ہے۔ پھر گوشت کے ٹکڑے بنانے میں موسمی قصائی نا تجربہ کار ہوتے ہیںجس سے قربانی کا گوشت خراب ہوجاتا ہے۔ دوسری جانب موسمی قصائیوں نے عید سے قبل کئی کئی جانوروں کی قربانی کا ٹھیکہ لے لیا۔ کیونکہ موسمی قصائی کم نرخ شہریوں کیلئے پیش کرتے ہیں۔

Tags: