زرداری عوام کی نفرت کے باعث دبئی بھاگے ہیں، ممتاز بھٹو

September 24, 2015 2:06 pm0 commentsViews: 19

پیپلزپارٹی والوں کو بے نظیر بھٹو کے صدقے میں ووٹ ملے، عوام نے زرداری کا اصل چہرہ دیکھ لیا
جیالے سندھ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ذریعے پیپلزپارٹی کو زندہ رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں
لاڑکانہ( یو پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ2008ء کے الیکشن میں عوام نے بے نظیر کے قتل کے صدقے پیپلز پارٹی والوں کو ووٹ دئیے تھے جس کے نتیجے میں زرداری صدارتی کرسی پر بیٹھ گئے مگر اب ملک کے عوام نے اس کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے اور اس کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔ وہ ملک چھوڑ کر دبئی میں جا کر چھپے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا ہوجانے کے بعد اب صرف سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ذریعے سیاسی میدان میں زندہ رہنے کی کوشش میں مصروف ہیں ممتاز علی بھٹو ملاقات کیلئے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کا دھاندلی کرنے کا پہلا مرحلہ اپنی مرضی سے حلقہ بندی کرنا تھا جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کردیا یہ انہیں پہلی ناکامی نصیب ہوئی ہے اور اب عوام کا مطالبہ ہے کہ آئندہ کیلئے عدلیہ کی ایسی ہی نگرانی ہونی چاہئے، فوج اور رینجرز کو بھی پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا جانا چاہئے تا کہ ملک سے پیپلوں کا نام و نشان مٹ جائے اور منافقوں کو ہمیشہ کیلئے سیاست سے فارغ کیا جائے۔ اس کے ساتھ سخت احتساب کرکے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔

Tags: