خدمت خلق فائونڈیشن کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت مل گئی

September 24, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 53

کھالیں جمع کرانے کیلئے کیمپ لگانے، لائوڈ اسپیکر کا استعمال، اسلحہ، ڈنڈے اور لوہے کی راڈ لے کر چلنے پر پابندی عائد
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی ذیلی جماعت خدمت خلق فائونڈیشن کو عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے عید الاضحی کے موقع پر کھالیں جمع کرنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کے کے ایف کے کھالیں جمع کرنے پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ عید کے تینوں دن اسلحہ، ڈنڈے، لوہے کے راڈ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جبکہ کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے اور لائوڈ اسپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ کھالیں جمع کرنے والے افراد شہری حکومت کے اجازت نامے کی ایک نقل اور اصل شناختی کارڈ اپنی جیب میں رکھیں جن لوگوں کے پاس یہ دستاویزات موجود نہ ہوئیں تو اصول و ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والوں سے کھالیں لے کر ضبط کر لی جائیں گی۔ اور سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Tags: