کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو گیا

September 24, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 19

معمولات زندگی شدید متاثر، نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے، شیخ محمد ارشاد
شہری اذیت کے شکار ہیں، کے الیکٹرک لاکھوں روپے ماہانہ کی اوور بلنگ کر رہی ہے، خالد نور
کراچی( کامرس رپورٹر) شہر میں غیر قانونی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروباری معمولات زندگی شدید متاثر شہر کے لوڈ شیڈنگ فری علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے یہ بات جامعہ الائنس کے چیئر مین شیخ محمد ارشاد اور جنرل سیکریٹری خالد نور نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ شیخ ارشاد نے بتایا کہ آرام باغ کے علاقے میں واقع مارکیٹوں کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دئے جانے کے باوجود کیبل فالٹ کا بہانہ بنا کر گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے باعث بجلی کے بغیر کاروبار کرنا نا ممکن بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری خالد نور نے بتایا کہ کے الیکٹرک متعدد مرتبہ شکایات درج کرانے کے باوجود لاکھوں روپے ماہانہ کی اوور بلنگ کر رہی ہے۔ کاروباری حلقوں میں کے الیکٹرک کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی یونٹ کے ریٹ2 روپے کم کئے گئے لیکن کراچی میں یونٹ بلز میں30 فیصد اضافے کے باوجود کنزیومر کی استعداد سے زائد بلنگ کی جا رہی ہے بلکہ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے ذریعے انہیں شدید اذیت میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔

Tags: