بلدیاتی انتخابات : کاغذات نامزدگی تاریخ میں توسیع کی جائے، حافظ احمد علی

September 24, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 34

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔ بدھ کو گلشن اقبال میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی کمیشن میں ہماری پارٹی بھر پور حصہ لے گی۔