نشتر پارک میں عید کی نماز 8 بجے ہوگی

September 24, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 25

کراچی( پ ر) نشتر پارک میں عید الاضحی کی نماز انشاء اللہ صبح8:00 بجے ادا کی جائے گی۔ جبکہ مرکزی جامع مسجد تھانوی جیکب لائن میں عید الاضحیٰ کی نماز انشاء اللہ صبح7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے2225 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 39 لیڈی ہیلتھ سپر وائزر، 27 سپر وائزر اور648 ڈرائیوروں کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 714 ملین روپے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ رقم فوری طور پر جاری کر دیں تا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اگست اور ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے جس پر محکمہ خزانہ نے فوری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کیلئے رقم جاری کر دی ۔