فلائی اوور پر چڑھتے ہوئے ٹرالر سے کنٹینر کار پر گر گیا

September 24, 2015 2:13 pm0 commentsViews: 24

کار میں سوار افراد محفوظ رہے، ٹرالر ڈرائیور فرار، حادثہ ناگن چورنگی پر پیش آیا
ڈیفنس فیز ٹو پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان زخمی ہو گئے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی پر ٹرالر پر لدا کنٹینر کار پر گر گیا جس سے کار تباہ ہوگئی خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیںہوا۔ بدھ کی شب ناگن چورنگی پر ٹرالر شادمان ٹائون سے بفر زون جانیوالی فلائی اوور پر چڑھ رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور اس پر لدا کنٹینر پل کے نیچے سے گزرنے والی ایک کار پر گر گیا جس سے کار تباہ ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ٹرالر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ کنٹینر گرنے سے کچھ دیر کیلئے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی تاہم فوری طور پر کنٹینر کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ دوسری جانب کورنگی روڈ پر ڈیفنس فیز2 میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ بے ہوشی کے باعث دونوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔

Tags: