کمشنر کراچی کے تحت شہداء فنڈ قائم کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

September 24, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 24

تمام سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا جو کھالیں جمع کرتے ہیں
کمیٹی شہید کے لواحقین کی مالی مدد کریگی، اب کسی کو کھالیں چھیننے کی اجازت نہیں دی جائیگی، پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے معصوم شہریوں کی مالی معاونت کیلئے ایسی تمام جماعتوں اور تنظیموں کو سامنے آنا ہوگا جنہوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق پر دستخط کئے ہیں پولیس اور رینجرز سمیت دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں کے شہداء حتیٰ کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بھی خود جماعتیں مالی معاونت کرتی ہیں لیکن عام شہریوں کیلئے ایسا کوئی ادارہ یا فنڈ نہیں ہے۔ کمشنر کراچی کی زیر نگرانی ایک ایسا ادارہ بنایا جائے گا جس میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی تمام جماعتوں اور تنظیموں کا ایک ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا۔ اور یہی کمیٹی شہداء کے لواحقین اور ان کے اہل خانہ کی امداد خود کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کمشنر ہائوس میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال پر وزیر بلدیات نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کراچی سمیت سندھ بھر میں سب کے سامنے ہے اس کی مثال یہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ شہر میں قربانی کے کھالوں کے حوالے سے امن و امان کی بحالی کے اداروں اور سندھ حکومت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کسی کو کھالیں چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Tags: