گورنر سندھ نماز عید پولو گرائونڈ میں ادا کریں گے

September 24, 2015 2:21 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان عید الاضحی کی نماز پولو گرائونڈ میں صبح8:00 بجے ادا کریں گے‘ ادائیگی نماز کے بعد صبح9:00 سے9:30 بجے تک گورنر ہائوس میں سینئر فوجی افسران سے عید ملیں گے بعد ازاں9:30 سے11:00 بجے تک اسلامی ممالک کے سفارتکاروں‘ علماء کرام‘ سول و ملٹری افسران اور ممتاز شہریوں سے عید ملیں گے‘ بیگم گورنر سندھ صبح9:30 سے گیارہ بجے تک گورنر ہائوس میں خواتین سے عید ملیں گی۔

Tags: