وینا ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش

September 24, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 41

ورجینیا( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ وینا ملک دوسری بار ماں بن گئیں‘ اس بار ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے‘ رپورٹس کے مطابق زچہ اور بچہ دونوںکی صحت ٹھیک ہے‘ وینا ملک اور ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر جاری کی ہیں۔ جن میں دونوں میاں بیوی خوش نظر آرہے ہیں‘ یاد رہے کہ وینا ملک اور بشیر خان کی شادی دسمبر 2013 میں سر انجام پائی تھی‘ دونوں کے یہاں گزشتہ برس ستمبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ابراہیم خان خٹک رکھا تھا۔

Tags: