بپاشا بھی ٹی وی سیریز میں کردار ادا کرینگی

September 24, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 25

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وود اداکارہ انیل کپور کے بعد اداکارہ بپاشا باسو نے بھی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی تیاری کرلی ہے‘ وہ روہن سپی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی12 حصوں پر مشتمل سیریز ’’ دی کلائنٹ‘‘ میں کام کریں گی‘ ’’ کلائنٹ‘‘ بالی ووڈ کی ڈرامہ سیریز ’’اسکینڈل‘‘ کے طرز پر بنائی جارہی ہے اور اس میں بپاشا باسو کا کردار ہالی ووڈ کی سیریز کیری واشنگٹن کے نبھائے جانے والے کردار پوپ جیسا ہے‘ بتایا گیا ہے کہ وہ اس منی سیریز میں یہ انتہائی ذہین جرات مندا خاتون کے بہروپ میں سامنے آئیں گی۔

Tags: