سدھارتھ نے عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

September 24, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 36

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکار ہ عالیہ بھٹ نے شادی کا فیصلہ کیا ہے‘ بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور یہی نہیں دونوں اداکار اکثرفلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا‘ عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا‘ عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے رشتہ کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کردیا۔

Tags: