عید الاضحی کے دوران فراہمی و نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت

September 24, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 29

واٹر بورڈ میں آج کی چھٹی منسوخ، محکموں کے سربراہان اور عملے کو حاضر ہونے کا حکم
کراچی (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے واٹر بورڈ کے فیلڈ افسران کو عیدالاضحی کے تینوں دن فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی ہے ،جبکہ عید الاضحی کے دوران شہریوں کو فراہمی آب کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اور سیوریج سسٹم سے نکاسی آب کو موثر بنانے کے لئے واٹربورڈ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات24 ستمبر2015کو واٹر بورڈ میں چھٹی منسوخ کر دی ہے اور واٹربورڈ کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے ، محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر تمام اضلاع کے چیف انجینئرز کے دفاتر میں بھی ضلعی مراکز شکایات قائم کر دیئے گئے ہیں، شہری ضلعی کمپلینٹ سینٹرز پر بھی شکایات کا اندراج کرا سکتے ہیں۔

Tags: