بلدیاتی ادارے عید کے موقع پر بھی صاف ماحول فراہم کرنے میں ناکام

September 24, 2015 2:39 pm0 commentsViews: 18

شہر بھر میں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر، وزیر بلدیات کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
کراچی (سٹی رپورٹر)ضلعی بلدیاتی اداروں نے وزیر بلدیات کے احکا مات ہوا میں اُڑا دیئے ،شہر قائد میں جگہ جگہ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر ،حکومت عید کے موقع پر بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت محکمہ بلدیات کا کراچی میں عید الاضحی آپریشن بری طرح ناکام ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے شہر میں عید الاضحی سے قبل ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی شروع کرنے کیلئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی جانب سے دیئے گئے احکامات کو ڈی ایم سیز کے حکام نے ہوا میں اڑادیا ہے جس کے باعث شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل شروع نہیں ہوسکا جس کے باعث شہر کی سڑکیں، پارکس، پلے گرائونڈز بھی کچرا کنڈیوں میں تبدیل ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ عید الاضحی کے موقع پر مساجد اور عید گاہوں کے اطراف بھی کچرے کے پہاڑ جمع ہیں۔

Tags: