شہر میں کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے ٹیموں کی تشکیل

September 24, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 23

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ٹیمیں مویشی منڈی میں جانوروں کا معائنہ کریں گی
عباسی شہید اسپتال میں خصوصی وارڈ بھی قائم، تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا
کراچی (سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے شہر میں کانگو وائرس کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر سینئر ڈائریکٹر صحت ڈائریکٹر سلمیٰ کوثر کی نگرانی میں سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل7ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو شہر کے چھ ضلعوں اور مرکزی مویشی منڈی کا تفصیلی دورہ کریں گی دریں اثناء ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر عباسی شہید اسپتال میں20بستروں پر مشتمل ایک خصوصی وارڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں تمام ضروری سہولیات کے علاوہ نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو کانگو وائرس کی احتیاطی تدابیرکے حوالے سے تربیت بھی دی گئی ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے، یہ وارڈ 24گھنٹے کھلا رہے گا میٹروپولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی اس کی خود نگرانی کریں گے اور تمام ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرکئے گئے اقدامات کے متعلق میٹرو پولیٹن کمشنر کو تحریری طور پر رپورٹ دیں گے جبکہ میٹروپولیٹن کمشنر ان ٹیموں کی کارکردگی دیکھنے کیلئے اچانک دورے اور معائنہ بھی کریں گے۔

Tags: