آج صبح محمود آباد میں پر اسرارآتشزدگی‘ 2 بہن بھائی زندہ جل کر ہلاک – دیگر جرائم و حادثات میں مزید ہلاک و زخمی

September 24, 2015 2:34 pm0 commentsViews: 23

مکان میں اچانک لگنے والی آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا‘ فائر بریگیڈ نے 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا
دونوں بہن بھائی کی موت کمرے میں دھواں بھرجانے کے باعث واقع ہوئی‘ واقعہ کی مزید تفتیش کررہے ہیں‘ پولیس
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے ٹیپو سلطان محمود آباد میں گھر کے اندر پر اسرار آتشزدگی‘2بہن بھائی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے‘ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح ٹیپو سلطان تھانے کی حدود محمود آباد میں واقعے ایک مکان کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے آسمان پر بلند ہونے لگے جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کو اطلاع دی‘ فائر بریگیڈ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور تقریباً45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا‘ مذکورہ آگ کے نتیجے میں2 بہن بھائی 60 سالہ نعیمہ اور 65 سالہ اسلم ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئیں‘ فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں3 گاڑیوں نے حصہ لیا اور تقریباً45 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا‘ جس کے بعد کولنگ کا کام مکمل کیا گیاپولیس نے بتایا کہ دونوں بہن بھائی اس مکان میں اکیلے رہتے تھے اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے‘ اور دونوں کی موت کمرے میں دھواں بھر جانے کے باعث ہوئی ہے‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

پاک کالونی میںگولیوں سے چھلنی لاش برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار ریکسر پل کے نیچے سے گولی لگی 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی‘ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کے بعد بد ترین تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

موچکو اور بوٹ بیسن سے لاشیں برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر)بلدیہ ٹائون کے علاقے موچکو سے تشددو فائرنگ سے چھلنی لاش ملی ۔موچکو کے علاقے نادرن بائی پاس بلدیہ ٹائون نبی داد بخش گوٹھ سے تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ بوٹ بیسن کے علاقے بے نظیر پارک کے قریب جھاڑیوں سے لاش ملی جسے اسپتال پہنچادیا گیا۔

کورنگی میں کرنٹ نے خاتون کی
جان لے لی، دوسری جھلس کر زخمی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) زمان ٹائون کے علاقے کورنگی ساڑھے تین رحیم آباد میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے41 سالہ شاہدہ زوجہ حنیف موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء ٹائون پولیس کارروائی سے گزیر کرتے ہوئے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔ زمان ٹائون کے علاقے میں ہی کورنگی نمبر4 میں گھر میں باورچی خانے میں کام کے دوران35 سالہ رقیہ زوجہ جمیل جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے چھاپے اور مقابلے
93 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)پولیس نے شہرکے مختلف علاقوںمیںچھاپہ مارکارروائیوں اورمقابلوں کے بعد 93 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلیا ہے ۔کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں78چھاپہ مارکارروائیوں اور5مقابلوںکے بعد93ملزمان کوگرفتارکرلیا۔،گرفتارملزمان میں 6ڈکیت،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میںایک ملزم،امتنائے منشیات ایکٹ کے تحت11ملزمان،مفرورو اشتہاری 13، دیگر جرائم میں ملوث 24ملزمان شامل ہیں، جن کے قبضے سے22مختلف قسم کے ہتھیار اور کافی مقدارمیں منشیات برآمدہوئی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

گارڈن میں بیماری سے تنگ
معمر خاتون نے زہر پی کر خودکشی کرلی
کراچی( کرائم رپورٹر)گارڈن میں زہریلی دوا پی کرمعمر خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق سولجر بازارکے علاقے گارڈن جماعت خانے کے قریب گھر میں 70 سالہ ضعیف العمر خاتون امرت زوجہ رام داس نے زہریلی دوا پی لی جن کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی ،پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون نے پراسرار طور پر زہریلی دوا پی لی تھی،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیماری سے تنگ آکر انھوں نے خودکشی کی ہے

کورنگی میں کرنٹ لگنے سے خاتون
ہلاک‘ ایک شخص جھلس کر زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)کورنگی میںکرنٹ لگنے سے خاتون جاںبحق جبکہ ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون کے علاقے کورنگی ساڑھے تین رحیم آباد میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے41سالہ شاہدہ زوجہ حنیف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔زمان ٹائون کے علاقے کورنگی نمبر 4 سیکٹر 50Cمیںگھرمیںباورچی خانے میں کام کے دوران35سالہ رقیہ زوجہ جمیل جھلس کر شدید زخمی ہوگئی ،جس کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

موچکو اور بوٹ بیسن
سے2 افراد کی لاشیں ملیں
کراچی( کرائم رپورٹر)بلدیہ ٹائون کے علاقے موچکو سے تشددو فائرنگ سے چھلنی لاش ملی ۔تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے ناردن بائی پاس بلدیہ ٹائون نبی داد بخش گوٹھ سے تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال پہنچایا، بوٹ بیسن کے علاقے بے نظیر پارک کے قریب جھاڑیوں سے لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر جناح اسپتال منتقل کیا۔

کورنگی، کریانہ اسٹور کو لوٹنے والے ڈاکو کو عوام نے گولی مار دی
مشتعل افراد کے تشدد سے ملزم کو چھڑا کر پولیس اسپتال لے گئی، جہاں زخمی حالت میں چل بسا
ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے، دکاندار کے شور مچانے پر ہجوم اکٹھا ہوگیا
کراچی( کرائم رپورٹر)کورنگی میں دکان پر لوٹ مارکرنے والے ملزم کو عوام نے اس کا پستول چھین کر گولیاں مار کر ہلاک کردیاجبکہ ملزم کی فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے نمبر 2 میں و اقعہ ایک کریانہ اسٹور پر دو سے زائد ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے کہ دکاندار نے ملزموں سے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے دکان کے مالک قدیر کو زخمی کردیا اوروہاں سے فرار ہورہے تھے کہ لوگوں نے ڈاکو ڈاکو کا شور مچادیا جس پر وہاں موجود عوام کی ملزموں کو پکڑنے کی کوشش اور ایک ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا، ایس پی لانڈھی افنان امین کے مطابق مشتعل عوام نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور عوام کے ہجوم میں موجود ایک شخص نے ملزم کا پستول چھین کر اسے گولی مار کر شدید زخمی کردیا،جسے پولیس نے عوام کے چنگل سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا،جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل آفیسر کے مطابق ملزم اسپتال پہنچے سے قبل ہی دم توڑ چکاتھا،تاہم ہلاک ملزم کی فوری شناخت نہیں ہوسکی،اس کی عمر 30اور 32 برس کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

آج صبح، ملیر ماڈل کالونی میں فائرنگ سے خاتون ہلاک
واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا، پولیس، لاش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے
کراچی ( کرائم رپورٹر) صبح سویرے ملیر ماڈل کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے خاتون ہلاک‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح ملیر ماڈل کالونی جعفر باغ کے قریب بلال مسجد کے عقب میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ سکینہ بی بی زوجہ حنیف ہلاک ہوگئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی‘پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ملیر ماڈل کالونی کی رہائشی تھیں اور مذکورہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے‘ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے‘پولیس نے بتایا کہ واقعے میں30 بور پستول کا استعمال ہوا ہے‘ اور جائے وقوعہ سے 30بور پستول کے گولیوں کے2خول برآمد ہوئے ہیں۔

پاک کالونی سے گینگ وار
کے کارندے کی لاش برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر)پاک کالونی سے ملنے والی لاش کی شناخت عزیز جان بلوچ گروپ کے کارندے کی حیثیت سے ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان حسن اولیاولیج کے قریب سے منگل کو ملنے والی لا ش کی شناخت رضا مرزا ولد مرزا کے نام سے کرلی گئی ،پولیس کے مطابق رضامرزا پرانا حاجی کیمپ کا رہائشی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز جان بلوچ کا کارندہ تھا اور پولیس کو قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے باپ کو بھی ایک سال قبل لیاری کے علاقے میں قتل کردیا گیا تھا ،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

Tags: