رینجرز نے شہریوں کو لوٹنے والے2 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے ۔ دیگر جرائم و واقعات میں مزید گرفتاریاں

September 24, 2015 2:37 pm0 commentsViews: 23

مقدمہ درج ، تفتیش شروع کر دی گئی، گلستان جوہر میں شہری نے لوٹنے پر رینجرز کو اطلاع دی
کراچی( کرائم رپورٹر)شہریوں سے پیٹرول اور کھانے کی مدمیں لوٹ مار کرنے و الے دو پولیس اہلکاروں کو رینجرز نے شہری کی شکایت پر گرفتار کرلیا ،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کے اہلکار کانسٹیبل عبد الغنی اور شاہ محمد گلستان جوہر بلاک 15نزدکانٹیننٹل بیکری کے قریب مبینہ طور پر اسنیپ چیکنگ کے بہانے شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے،اس دوران ایک شہری محمد شاہد صدیق سے مذکورہ پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے بعد پیٹرول اور کی مد میں رقوم طلب کی نہ دینے پر پولیس اہلکاروں نے85ہزار روپے ی رقوم چھین لی،جس پر شاہد نے رینجرز ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی شکایت درج کروائی ،رینجرزنے فوری طور پر شہری کی مدد کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مذکورہ پولیس اہلکاروں کا پکڑ کر گلستان جوہر تھانے لے گئے ،جہاں معلوم ہوا کہ دونوں ڈاکو پولیس اہلکار اس ہی تھانے میں تعینات ہے ،پولیس نے رینجرز کو ساتھ دیکھ پر بغیر کسی مزاحمت پر شہری شاہد صدیق کی مدعیت میں لوٹ مار کا مقدمہ الزام نمبر534/15درج کرلیا گیا ہے۔

کورنگی سے2 طالبان کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد
چنیسر گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم اسد عرف ہیلی کاپٹر پکڑا گیا
جوڑیا بازار اور عسکری پارک کے قریب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا اور کورنگی مہران ٹائون کراسنگ پر کارروائیوںکرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے کلیم اللہ اور فرید احمد عرف شہزاد کالا کو گرفتارکرکے ایک آٹھ ایم ایم رائفل اور دو پستول برآمد کی ہے،پولیس کے مطابق گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندہ چار افرا د کی ٹارگٹ کلنگ میں ملو ث ہے ۔محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم اسد عرف احسان عرف ہیلی کوپٹر کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ایس ایچ او سرورکمانڈو کے مطابق ملزم تین افراد کے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔کھارادر پولیس نے جوڑیا بازار میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم شان اسکے ساتھی محمد سلیمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پی آئی کالونی پولیس نے عسکری پارک کے قریب مقا بلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

 

Tags: