ملیرسعود آباد کے مکینوں کا واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج

September 24, 2015 2:41 pm0 commentsViews: 19

پانی کی بندش پر مشتعل افرادنے روڈ بلاک کرکے ٹائر جلائے‘پولیس نے منتشر کردیا
کراچی( کرائم رپورٹر)ملیر سعودآباد میں پانی کی قلت کے باعث مشتعل مکینوںنے ٹائر نذر آتش کرکے روڈبلاک کر دیا ،واٹربورڈ کے عملے کے خلاف احتجاج کیا،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد کے علاقے ملیرمحبت نگر اور قریب علاقوں میں واٹر بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث علاقہ مکین مشتعل ہوگئے ،مشتعل مکینوں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ انہوں نے مین ر وڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے رکاوٹیں کھڑی کردی ،مشتعل مکینوں نے واٹر بورڈ کے عملے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ،تاہم اس دوران پولیس نے موقع پرپہنچ کرمظاہرین سے بات چیت کی اورمنتشر کرکے روڈ پر ٹریفک کی روانی دوبارہ بحال کروادی۔

Tags: