سانحہ بلدیہ، مرکزی ملزم کو اوورسیز کارڈ جاری کیا گیا

September 24, 2015 2:42 pm0 commentsViews: 19

ملزمان رضوان قریشی اور اصغر بیگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، فیکٹری کا مالک عبدالعزیز کینیڈا میں مقیم ہے
کراچی( کرائم رپورٹر)سانحہ بلدیہ ٹان کے 15ملزمان اور مشکوک افراد کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو28جنوری2014کو اوورسیز پاکستانی کا کارڈ جاری کیا گیا ہے ۔سانحہ کے مرکزی کرداروں رضوان قریشی اور اصغر بیگ کا مردم شماری میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ،ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کی سفری اور شناختی دستاویزات کو بھی شامل کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق سانحہ کے دیگر کرداروں میں یعقوب ایف بی ایریا،منصور نارتھ ناظم آباد، فضل جان بلدیہ ٹائون، شاہ رخ اورنگی ٹائون ، حنیف بلدیہ ٹائون اور ارشد منڈی بہائو الدین کا رہائشی ہے جبکہ فیکٹری مالک عبدالعزیز کینڈا کی ویسکانہ اسٹیٹ میں مقیم ہے۔

Tags: