ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمران، ریحام خان کی شادی ختم ہونے کا انکشاف

September 24, 2015 2:46 pm0 commentsViews: 31

خبریں سن کر حیرت ہوئی میڈیا بے بنیاد خبروں سے گریز کرے، عمران خان نے تردید کر دی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے کہ ان کی ریحام خان سے شادی ختم ہونے والی ہے‘ عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ ان کی شادی ختم ہونے والی ہے‘ مجھے یہ خبریں سن کر بہت حیرانی ہوئی کہ ٹی وی چینل میری شادی سے متعلق کیسی خبریں چلا رہے ہیں‘ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ ایسی بے بنیاد خبروں سے اجتناب کریں‘ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی جلد ختم ہونیو الی ہے‘ ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان کی اپنی اہلیہ ریحام کے ساتھ شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں‘ عمران خان کئی محفلوں میں ریحام خان کے ساتھ شادی کرنے کی غلطی اور اختلافات کا اعتراف کرچکے ہیں۔ پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران اور ریحام خان کے ازدواجی تعلقات انتہائی نازک ہیں‘ لندن سے واپس آنے کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ ریحام کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

Tags: