دنیا کے 219 ممالک میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں50 فیصد اضافہ

September 24, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 25

امریکہ‘ چین اور روس خواتین قیدیوں کے حوالے سے سرفہرست میں تحقیق میں انکشاف
لندن( نیٹ نیوز) لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کرمنل پالیسی ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق سال2000 کے بعد سے خواتین قیدیوں کی تعداد میں50 فیصد اضافہ ہوا ہے جو مردوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے‘ جیلوں میں قید خواتین کی کل تعداد کا نصف صرف 3 ممالک امریکہ‘ چین اور روس کی خواتین قیدیوں پر مشتمل ہے‘ تحقیقی ادارے کی شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر جیسیکا جیکبسن کا کہنا ہے کہ خواتین اور لڑکیاں محرومیوں کا شکار طبقہ ہے جو آسانی سے جرائم کا نشانہ بن جاتی ہیں۔ رپورٹ 219 ممالک اور ماتحت علاقوں سے جمع کئے گئے مواد کی روشنی میں تیار کی گئی ہے‘ جیلوں میں موجود خواتین کی اصل تعداد کافی زیادہ ہے کیوں کہ چند ممالک نے اعداد وشمار فراہم نہیں کئے اور چین سے ملنے والا مواد بھی نا مکملہے‘ افریقی ممالک کی جیلوں میں خواتین قیدیوںکی تعدادسب سے کم ہے تاہم ایل سیلواڈور‘ برازیل‘ کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

Tags: