حیدرآباد میں عید کے موقع پر لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں

September 24, 2015 2:47 pm0 commentsViews: 23

فلور ملز کے سامنے ملازمین سے3 ڈاکو15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے
ٹنڈو محمد خان روڈ پر مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی، فیملی پارک سے دوسری موٹر سائیکل چوری
حیدر آباد( نیوز ڈیسک) حیدر آباد پھر بد امنی کی لپیٹ میں آگیا‘ عید قریب آتے ہی لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی و موٹر سائیکلوں سے محروم‘ پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے‘ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود میں واقع ایک فلور ملز کے سامنے 3 مسلح افراد نے ملز کے ملازمین عبدالرحیم اور علی حیدر سے15لاکھ روپے چھین لئے‘اطلاعات کے مطابق دونوں ملازمین کار میں رقم لے کر بینک جمع کرانے جارہے تھے کہ مل سے تھوڑے ہی فاصلے پر ڈاکوئوں نے انہیں گھیر لیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے دوسری جانب تھانہ ہوسٹری کے علاقے ٹنڈو محمد خان روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے محمد علی سے موٹر سائیکل چھین لی جبکہ تھانہ اے سیکشن کے علاقے بی بی افضا پارک میں فیملی کے ہمراہ تفریح کیلئے آئے عبدالرحیم کی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔

Tags: