زرداری پارٹی عہدے سے دستبرداراختیارات بلاول کو منتقل کردینگے

September 24, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 14

شریک چیئرمین کے بجائے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بنیں گے‘ نئے لائحہ عمل کا اعلان 30 ستمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس پر کیا جائیگا
بدلتے ہوئے حالات میں پارٹی کو نیا پروگرام دینے کا فیصلہ‘ شیری رحمان سربراہ ہوں گی‘ پارٹی میں تبدیلیاں کی جائیں گی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا‘ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین کے بجائے سرپرست اعلیٰ بنیں گے اور پیپلز پارٹی کے تمام اختیارات بلاول بھٹو کو منتقل کردیں گے‘ پیپلزپارٹی کے نئے لائحہ عمل کا اعلان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 30 ستمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس پر نئے پروگرام میں کریں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے بدلے حالات میں نیا پروگرام دینے کافیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیپلز پارٹی کے منشور میں جدید تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لائی جائیں گی‘ ذرائع کے مطابق اس نئے پروگرام کی سربراہ شیری رحمن ہوں گی جبکہ دیگر اراکین کا اعلان بعد میں کیاجائیگا‘ اطلاعات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو یوم تاسیس پر لاہور یا کراچی میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس کا اعلان کریں گے‘ نجی ٹی وی کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کے دو روزہ جاری رہنے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے‘ فیصلوں کی حتمی منظوری سی ای سی کے اجلاس میں لی جائیگی۔

Tags: