رضا کار کھالیں جمع کرنے کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں، رابطہ کمیٹی

September 24, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 26

عید الاضحی کے تینوں دن کھالیں جمع کرنے کی ذمہ داری اے پی ایم ایس اوکے کارکنوں کو دی گئی ہے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی زیر صدارت عید الاضحی کے تینوں روز چرم قربانی جمع کرنے کے سلسلے میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کارکنان اور ذمہ داران کا اجلاس منعقد کیا گیا‘ اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق‘ انچارج سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی وسیم اختر‘ رکن طارق جاوید ‘چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد اور ارکان مرکزی کابینہ نے شرکت کی‘ امین الحق نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں خدمت خلق فائونڈیشن کے رضا کاران کے ہمراہ قربانی کی کھالیں جمع کرتے وقت حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کریں‘ انہوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ عوام سے خوش اخلاقی‘ محبت اور خلوص سے پیش آئیں‘ کسی بھی قسم کے جبر سے مکمل پرہیز کریں‘ کھالیں دینے والوں سے اظہار تشکر کریں۔

Tags: