بوہری برادری نے عید الاضحی عقیدت و احترام سے منائی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بوہری برادری نے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عید الاضحی عقیدت و احترام سے منائی‘ دائودی بوہرہ جماعت کے تحت عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات طاہری مسجد صدر‘ پاکستان چوک‘ حیدری ‘سٹی کورٹ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر منعقد ہوئے ‘عید الاضحی کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔