نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، عدالت میں اسپیشل برانچ کا جواب

September 29, 2015 2:54 pm0 commentsViews: 21

اسپیشل برانچ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، اطلاعات غلط ہیں، پولیس حکام
عدالت نے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے جواب طلب کر لیا، سماعت6 اکتوبر تک ملتوی
کراچی( آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایم این اے نبیل گبول کی سیکورٹی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اسپیشل برانچ نے عدالت میں جوابی رپورٹ جمع کرا دی۔ اسپیشل برانچ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نبیل گبول کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسپیشل برانچ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نبیل گبول کی جان کو خطرے کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت6 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Tags: