آج صبح گارڈن میں نوجوان قتل بیٹے نے ماں کے ہاتھ کاٹ دیئے

September 29, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 33

گارڈن جماعت خانہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل اور ساتھی کو زخمی کردیا
نارتھ ناظم آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماں کے ہاتھ کاٹ دیئے اور فرار ہوگیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے گارڈن چاندنی چوک پر فائرنگ سے ایک نوجوان قتل دوسرا شدید زخمی ہوگیا ‘نارتھ ناظم آباد میں بیٹے نے ماں کے ہاتھ کاٹ دیئے‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح سولجر بازار تھانے کی حدود گارڈن جماعت خانہ چاندنی چوک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سور ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے25 سالہ نامعلوم نوجوان کو قتل اور 25 سالہ فیصل ولد شاہد کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے‘ مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش و زخمی کو سول اسپتال پہنچایا‘ پولیس نے بتایا کہ زخمی کی شناخت اس کے جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ہوئی ہے اور شناختی کارڈ پر گارڈن کا پتہ درج ہے‘ ایس ایچ او سولجر بازار ارشاد سومرو نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکا ہلاک دوسر ازخمی ہواہے۔ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے‘ شکل و صورت سے اردو اسپیکنگ معلوم ہوتاہے اور پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں کے4 خول ملے ہیں‘ فارنسک لیب بھجوادیا گیا ہے‘پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے‘ ادھر نارتھ ناظم آباد واحد کالونی میں گھریلو جھگڑے کے بعد 27 سالہ طارق نے اپنی ماں55 سالہ رضیہ زوجہ سعید کے چھریوں کے پے در پے وار کرکے ہاتھ کاٹ دیئے اور فرار ہوگیا‘ پولیس نے بتایا کہ مضروبہ عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہیں اور مذکوہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے بعد پیش آیا ہے اور واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

Tags: