دودھ کی قیمتیں یکم اکتوبر سے بڑھانے کیلئے مافیا دوبارہ سرگرم

September 29, 2015 2:57 pm0 commentsViews: 34

انتطامیہ کے متحرک ہونے اور عوامی رد عمل کے باعث متعین دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان خفیہ رکھا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) دودھ مافیا پھر قیمتیں بڑھانے کیلئے سرگرم ہوگئی، 6 ستمبر کو قیمت بڑھانے میں ناکامی اور ڈیری فارمر نے یکم اکتوبر سے دودھ کی قیمت پھر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں ناکام تجربے اور انتظامیہ کی متوقع رد عمل کے پیش نظر موثر طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔ جبکہ ریٹیلرز کو بھی اعتماد میںلیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دودھ مافیا نے یکم اکتوبر سے دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ ماضی میں انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ رد عمل نہ آنے کے باعث ڈیری فارمرز کو قیمت بڑھانے کا فیصلہ اور اعلان حتمی ہوتا تھا، جس میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا تھا۔ تاہم شہر کے حالات بدلنے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ بھی متحرک نظر آرہی ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈیری فارمرز کو رواں ماہ6 ستمبر کو دودھ کی قیمت میں یکمشت 10 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ اس تناظر میں ڈیری فارمرز کو پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن فراں فروشی کے ذریعے بینک بیلنس میں کئی گناہ اضافہ کرنے والے ڈیری فارمرز اتنی آسانی سے قیمت بڑھانے سے باز آتے نظر نہیں آرہے ہیں ۔ اس لئے انہوں نے پھر سے قیمت بڑھانے کیلئے یکم اکتوبر کی تاریخ متعین کر دی ہے۔

Tags: